Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

گوگل کی مدد سے گم شدہ فون تلاش کریں

گمشدہ اسمارٹ فون کو تلاش کرنے میں گوگل ایپلی کیشن صارفین کی مدد کر سکتی ہے۔اس مقصد کے لیے گوگل نے فائنڈ مائی ڈیوائس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کر دیا ہے جس کی مدد سے فون کو گمشدہ فون کو ائیرپورٹس، شاپنگ مالز، اسٹیڈیم اور دیگر مقامات میں بھی تلاش کرنا ممکن ہوگا۔یہ فیچر اس وقت انتہائی کارآمد ہوگا جب آپ کسی پرہجوم عوامی مقام پر جاکر کسی جگہ اپنا فون گرادیں اور کچھ دیر بعد علم ہونے پر اسے تلاش کرسکتے ہیں یا اس کا ڈیٹا فوری ڈیلیٹ کرسکتے ہیں تاکہ غلط استعمال نہ ہوسکیں۔واضح رہے کہ فائنڈ مائی فون فیچر کے ذریعے صارفین اپنے گم یا چوری ہوجانے والے اینڈرائیڈ فون کوگوگل کی فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ سے تلاش یا اس کا ڈیٹا صاف کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: