Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

صرف جلد پر روشنی ڈال کر ذیابیطس کی شناخت کرنا ممکن

ہالینڈ -- -- - - اب صرف جلد پر روشنی ڈال کر ذیابیطس اور دل کے امراض کی شناخت کرنا ممکن ہوگا ماہرین نے اس ضمن میں حیرت انگیز ٹیکنالوجی وضع کرلی۔ماہرین کی وضع کردہ اس ٹیکنالوجی کے تحت شوگر اور دل کے امراض کی بروقت، کم خرچ اور درست شناخت میں مدد ملے گی اور یہ طریقہ استعمال میں بھی بہت آسان ہے۔ اس کا سادہ اصول یہ ہے کہ خون میں تیرتے ہوئے گلوکوز اور دیگر مائعات جلد میں موجود پروٹین اور دیگر بافتوں (ٹشوز) سے ’کسی گوند کی طرح‘ چپک جاتے ہیں۔ جلد پر روشنی ڈال کر ان کا معائنہ کرکے مریض کو ذیابیطس اور دیگر بیماریوں سے خبردار کیا جاسکتا ہے۔ پروفیسر بروس وولفن بیوٹل اوران کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ جلد اور رگوں کے اطراف جمع ہونے والے ان پروٹین کو طبی زبان میں ’گلائسیشن اینڈ پراڈکٹس‘ یا ’اے جی ای‘ کہا جاتا ہے۔ یہ جسم میں جمع ہوکر ٹشوز اور خون کی نالیوں کی دیواروں کو سخت کردیتے ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بھی بنتے ہیں۔
مزید پڑھیں: - - - -سبزہ خور ڈائناسور کا ڈھانچہ مل گیا

شیئر: