Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مودی اور شاہ مذہبی سیاست کے ذریعہ ملکی آئین کو نقصان پہنچا رہے ہیں، گہلوت

جودھپور۔۔۔ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ پر مذہبی سیاست کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کے جنرل سیکریٹری اشوک گہلوت نے کہا کہ یہ دونوں رہنماملک پر حکمرانی کر رہے ہیں جس سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں۔ راجستھان اسمبلی انتخابی مہم کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مودی اور امیت شاہ  مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہوئے جمہوریت کی دھجیا ں بکھیررہے ہیں اورملک کے آئین کو کمزورکرنے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اس کا مقابلہ کرنے اور جمہوریت کو بچانے کے لئے متحدہ محاذ قائم کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: - - - -بیلیٹ پیپر سے انتخابات کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کردی
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: