Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

کنگ فہد کمپلیکس نے قرآن پاک کے 20 لاکھ نسخے تقسیم کئے

    مدینہ منورہ - - - - کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت  قرآن نے  20 لاکھ سے  زیادہ قرآن پاک کے نسخے  صفر 1440ھ کے دوران تقسیم کئے۔  یہ مختلف سائز کے ساتھ  قرآن پاک کے  معانی کے ترجمے اور  دینی کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔ کنگ فہد کمپلیکس نے  اس حوالے سے  جاری کردہ اپنی  رپورٹ میں بتایا کہ  صفر کے مہینے میں 17 لاکھ 90 ہزار 995  قرآن پاک کے نسخے اور 2 لاکھ  45 ہزار  768  سپارے تقسیم کئے گئے۔  2 لاکھ 23 ہزار  444  مترجم نسخے مہیا کئے گئے۔  405 مذہبی کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -شاہ سلمان نے 85ارب ریال لاگت کے وعد الشمال منصوبوں کا افتتاح کردیا

شیئر: