Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025

عمران خان نے ملائیشیا میں مصروف دن گزارا

پتراجایا ... وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا میں مصروف دن گزارا۔ ملائیشین قیادت کے ساتھ مفید ملاقاتوں کے علاوہ وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جنہوں نے پاکستان کے تعلیمی شعبے، ٹیکنالوجی ، ٹیلی کمیونیکیشن ، ای گورننس ، ای کامرس ، سیاحت کی صنعت ، انفراسٹرکچر کی ترقی، وزیراعظم کی ہاﺅسنگ ا سکیم، سولڈویسٹ مینجمنٹ، قابل تجدید توانائی، قیمتی پتھروں، ہیوی انڈسٹری اور حلال فوڈز مصنوعات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مارکیٹ کی صلاحیت پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی خطے کی سب سے زیادہ آزاد پالیسی ہے۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ان منصوبوں کی تیز ترین اجراءیقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔

شیئر: