بیجنگ۔۔۔چین اور انڈونیشیا کے درمیان 200 بلین ین (تقریباً 28.8 بلین ڈالر) مالیت کا سواپ سمجھوتہ طے پا گیا ۔چین کے مرکزی بینک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور مالیاتی منڈی کے استحکام کے دوام میں سہولت کیلئے سواپ سمجھوتے پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔یہ سمجھوتہ آئندہ 3 سال تک قابل قبول ہو گا اور دونوں فریقین کی خواہش پر سمجھوتے کی مدت میں توسیع کی جا سکے گی۔