Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے سے پاکستان کا انکار

اسلام آباد... پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے بعض مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے حصول کیلئے مذاکرات پچھلے2 ہفتے سے جاری تھے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی مالی امداد کےلئے سخت شرائط سامنے آئی تھیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات تسلیم کرنے سے معذرت کرلی روپے کی قیمت میں کمی، ٹیکسوں کی شرح بڑھانے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کے بدل سخت ترین شرائط عائد کی ہیں جنہیں پاکستان نے ماننے سے انکار کردیا ۔ آئی ایم ایف وفد کوئی لچک کا مظاہرہ نہیں کررہا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابنق پاکستان نے چین سے مالی معاونت کی تفصیلات بھی آئی ایم ایف سے شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ بھی حکومت کے لئے مشکل ہے۔ ۔ 22 نومبر کو آئی ایم ایف وفد اپنی سفارشات پاکستان کے حوالہ کریگاجس کے بعد آئی ایم ایف اپنی حتمی سفارشات پیش کریگا۔ مذاکرات کے دوسرے دور کےلئے آئی ایم ایف کا وفد دوبارہ پاکستان آئے گا۔

شیئر: