Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

تبوک کے نادار قیدیوں کی رہائی کا شاہی فرمان جاری

تبوک...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دورہ تبوک کے موقع پر نادار مقروض قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔ شاہی فرمان کے بموجب تبوک کے ایسے تمام قیدی جو 10لاکھ ریال تک کے قرضے ادا نہ کرنے کے باعث قید و بند کی زندگی گزار رہے ہونگے اور وہ فوجداری کے جرم میں ملوث نہیں ہونگے وہ سب رہا کردیئے جائیں گے۔ اسکی ایک شرط یہ بھی ہوگی کہ شرعی طور پر وہ دیوالیہ ثابت ہوجائیں۔ ان کے ذمہ قرضے سرکاری خزانے سے ادا کئے جائینگے۔
 

شیئر: