Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی گئی خاتون موت سے ہار گئی

فیصل آباد: پنجاب میں مبینہ طور پر شوہر اور سسرال والوں کے ہاتھوں جلائی گئی خاتون جانبر نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے شاداب کالونی میں جمعہ کو گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر ایک خاتون کو اس کے شوہر، ساس، سسر اور دیور نے تشدد کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرن نامی خاتون کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ 3 دن تک موت کا مقابلہ کرتے ہوئے بالآخر دم توڑ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرن کے والد کی درخواست پر شوہر، ساس، سسر اور دیور کے خلاف مقدمے کا ادراج کرلیا گیا ہے جس کے بعد کرن کے شوہر شمیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کرن کی لاش ورثا ءکے حوالے کردی گئی ہے۔
 
 

شیئر: