عوام ہی بنیاد کا پتھر ہیں، نوجوان ترقی کا ستون ہیں، شاہ سلمان
منگل 20نومبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ عوام ہی بنیاد کا پتھر ہیں، نوجوان ترقی کا ستون ہیں، شاہ سلمان
٭ شاہ سلمان نے تبوک میں مقروض نادار قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا
٭ ولی عہد محمد بن سلمان کو مستقبل کی ذمہ داریاں پوری کرنے والی نئی نسل کی تیاری کی ہدایت کردی ، خادم حرمین شریفین
٭ اسلامی شریعت کی روشنی میں کام کرتے رہیں گے، شاہ سلمان
٭ اعتدال پسندی اور عدل کو راسخ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے
٭ خطے کے بحرانوں اور مسائل کے سیاسی حل کیلئے کوشاں ہیں اور رہیں گے
٭ دوست ممالک کیساتھ مشترکہ مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر اسٹراٹیجک شراکت ہماری پالیسی کا اٹوٹ حصہ ہے
٭ مسئلہ فلسطین ہی ہمارا پہلا مسئلہ ہے، فلسطینی عوام کے کاز کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے
٭ ایران پڑوسی ممالک کے امور میں مداخلت اور خطے میں دہشتگرد طاقتوں کی سرپرستی کررہا ہے
٭ خادم حرمین شریفین تبوک پہنچ گئے، اہلیان تبوک کے استقبالیہ اور تلواروں کے رقص میں شرکت
٭٭٭٭٭٭٭٭