Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025

ہا ئبرڈ جنگ کا سامنا ہے،جنرل باجوہ

راولپنڈی...پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ہا ئبرڈ جنگ کا سامنا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لئے جامع قومی بیانئے کی ضرورت ہے ۔نوجوانوں کے ذہنوں کو پروپیگنڈا سے بچانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔صورتحال کا رخ مذہبی ، فرقہ وارانہ اور لسانی منافرت کے ساتھ سماجی بغاوت کی طرف بھی ہو رہا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءنے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ انہیں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو2 دہائیوں میں مختلف قسم کے خطرات کا سامنا کرنا پڑا تاہم پاکستانی قوم اور فورسز نے بڑی بہادری اور کامیابی سے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ پاکستان نے ان خطرات کو موثر انداز سے شکست دی۔ صورتحال کا رخ مذہبی، فرقہ وارانہ، لسانی اور سماجی بغاوت کی طرف ہورہا ہے۔ اس معاملے پر مشترکہ قومی جواب کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری ذمہ داری مزید بڑھ گئی ۔ عوام خاص طور پر نوجوانوں کو منفی اور جارحانہ پروپیگنڈے سے آگاہ رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کرنی ہے۔ بے بہا قربانیوں کے بعد اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔
 

شیئر: