Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی‘ خواتین و بچوں سمیت 4 ہلاک

خیر پور: دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ 20 کو بچا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سگیوں شہر کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہیں، جبکہ 20 دیگر افراد کو بچالیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ڈوبنے والوں کی شناخت 5 سالہ محمد حنیف، 5 سالہ عبدالرحمن، 4 سالہ عائشہ اور 40 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا اور کشتی کے ذریعے واپس اپنے گاؤں آرہا تھا کہ حادثہ پیش آ گیا۔
کشتی الٹنے سے ڈوبنے والی خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں دریائے سندھ سے نکال لی گئی ہیں جبکہ حادثے کے مقام پر مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
 

شیئر: