Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

ٹرمپ افغانستان اور عراق کا دورہ کرینگے

واشنگٹن... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان اور عراق میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات کیلئے ان دونوں ملکوں کے دورے کا اعلان کردیا ۔ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اب آپ دیکھیں گے کہ میں ان دونوں ملکوں کا دورہ کروں گا ۔ اس دورے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی وجوہ کی بنا پر اس بارے میں اب سے پہلے کوئی بات نہیں کی گئی تھی۔واضح رہے کہ روایتی طور پر صدر امریکی فوجیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ان ملکوں کا دورہ کرتے رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک ان دونوں ملکوں کا دورہ نہیں کیا ۔ ان کے مخالفین شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔

شیئر: