Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025

فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ پر ملک گیر احتجاج

پیرس ۔۔۔ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف فرانس کے تمام بڑے شہروں میں ڈرائیوروں نے احتجاج کیا ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹینر نے بتایا کہ ملک بھر میں لگ بھگ ایک ہزار مختلف مظاہروں میں 50ہزار افراد شریک ہوئے۔ مظاہرین صدرمیکرون کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ اپوزیشن پارٹیوں اور مختلف مزدوریونینوں نے ان مظاہروں کی حمایت کی ہے تاہم وہ اس میں شریک نہیں۔ احتجاج کرنے والوں نے پیلے رنگ کی جیکٹیں زیب تن کر رکھی ہیں۔مظاہرے کے دوران جنوبی فرانس میں ایک خاتون  حادثے کے نتیجے میں ہلاک بھی ہوئی ہے۔

شیئر: