Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

تبلیغی جماعت کے امیرحاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے

   لاہور ...تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیہ کے مطابق ایک ہفتہ پہلے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ انہیں سانس اور سینے کی تکلیف بھی تھی۔حاجی محمد عبدالوہاب یکم جنوری 1922 کو دہلی میں پیدا ہوئے، اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا ۔تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔ اپنی پوری زندگی تبلیغ دین اور اس کی اشاعت کیلئے وقف کر رکھی تھی ۔وزیر اعظم عمران خان نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بطور عالم دین شخصیت اور انکی گرانقدر دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن)کے صدر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے تعزیت کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت کی صورت میں ان کا یہ کار خیر جاری و ساری رہے گا۔ حاجی عبدالوہاب نے انسانوں کے اخلاق و عمل کو دین اسلام کے اصولوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے شاندار خدمت انجام دی۔

شیئر: