پتّھل گاؤں۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر ملک کو 15سے 20 سرمایہ داروں اور باقی کو عوام کے درمیان تقسیم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی حکومت قائم ہوئی تو امیر غریب کا فرق مٹا دیا جائیگا۔ راہول نے چھتیس گڑھ کے ضلع جش پور کے باغیچہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک آئین ہے لیکن وزیراعظم نے بڑے سرمایہ داروں اور باقی عوام کے درمیان خلیج پیدا کررکھی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ غریبوں کی زمین اور دیگر املاک ان کی اجازت کے بغیر چند سرمایہ داروں کے حوالے کی جارہی ہیں۔ کانگریس برسراقتدار آکرناانصافی کا خاتمہ کردیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ چھتیس گڑھ ملک کی سب سے مالدار ریاست ہے۔ یہاںپانی کے ذخائر،جنگلات کے علاوہ بے پناہ دولت ہے۔بدقسمتی سے غریبوں کو ان کی جائداد، پانی اوردیگرمقامات سے بے دخل کیا جارہا۔ یہاں کے نوجوانوں بیروزگاری کے مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت آنے پر کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے ساتھ ان کے دھان کی بقایہ رقم بھی ادا کی جائیگی اور زندگی کے مختلف شعبوں کے علاوہ تعلیم اور صحت سے متعلق ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - -حج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 12 دسمبر کردی گئی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں