Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

خاشقجی سے متعلق ہم کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچے، امریکی دفتر خارجہ

واشنگٹن ...امریکی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ جن رپورٹوں میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ امریکی حکومت خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار فرد کی بابت کسی حتمی نتیجے تک پہنچ چکی ہے، وہ مکمل حقیقت پر مبنی نہیں۔ دفتر خارجہ نے توجہ دلائی کہ جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق متعدد سوالات کے جوابات ابھی تک نہیں ملے۔ امریکی دفتر خارجہ اس قضیے سے تعلق رکھنے والے تمام حقائق تک رسائی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ دفتر خارجہ نے اس عزم کا بھی اظہا ر کیا کہ سعود ی عرب اور امریکہ کے اہم اسٹراٹیجک تعلقات کو برقرار رکھا جائیگا۔
 

شیئر: