Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

جعلی اکاونٹس کی تحقیقات کیلئے دبئی سے مدد طلب

اسلام آباد... جعلی اکاونٹس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے کیم کراون انٹرنیشنل کے اکاونٹس کی تفصیلات کیلئے دبئی حکومت کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق دبئی میں قائم کیم کراون کمپنی مجید فیملی اور دبئی کے تاجر کی مشترکہ ملکیت ہے جس کی تفصیلات ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل جسٹس یو اے ای سے مانگی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ عرب امارات کے محکمہ انصاف سے تفصیلات وزارت خارجہ کے توسط سے مانگی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کیم کراون کمپنی کے ذریعے 220 افراد اور کمپنیز کو مختلف ملکوں میں 26 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ یہ ٹرانزیکشن مختلف شخصیات کو فرانس، برطانیہ، کینیا، ہند، پاکستان اور سری لنکا میں کی گئیں۔

شیئر: