Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025

جعلی اکاﺅنٹس: ملزمان کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم

لاہور: عدالت عظمیٰ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں ملوث ملزمان انور مجید، عبدالغنی اور حسین لوائی کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں جعلی اکاﺅنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملزم انور مجید کو اسلام آباد کے پمز اسپتال اور عبدالغنی مجید اور حسین لوائی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے۔چیف جسٹس کا دوران سماعت کہنا تھا کہ ملزمان بہت بااثر ہیں، کراچی میں ان کا اقتدار ہے۔ ملزمان کو اسلام آباد منتقل کیا جائے تاکہ آزادانہ تفتیش ہو سکے۔ مکمل تفتیش کے بعد عدالت فیصلہ کرے گی کہ ملزمان کو واپس بھجوایا جائے یا نہیں۔ دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ انور مجید تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جے آئی ٹی کو بااختیار بنا دیا گیا ہے 10 دن میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، اگر اگر انور مجید عام جہاز پر نہیں آسکتے تو ایئر ایمبولینس میں لے آئیں۔ اس موقع پر انور مجید کے وکیل کی کراچی میں تفتیش کے لیے استدعا مسترد کردی گئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کے اصرار سے ہم اور زیادہ غیر مطمئن ہو رہے ہیں کہ اس کے پیچھے کوئی وجہ ہے۔
 
 

شیئر: