Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

عمران خان ہٹلر بننا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

 سکھر...پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہٹلر بننا چاہتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے سکھر میں اجلاس میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ خود بھی ہٹلر ہیں عمران خان نے خود کہا ہے کہ وہ یوٹرن لے کر نقصان سے بچنا چاہتے ہیں، وہ یوٹرن لینے کے بیان سے کیا تاثر دینا چاہتے ہیں۔اس موقع پر سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس سال پارٹی کی یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سکھر میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایک سے ڈ یڑھ لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔ پارٹی چیئرمین کے احکامات پر 11 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔

شیئر: