Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سری لنکن پارلیمنٹ میں ارکان گتھم گتھا

کولمبو۔۔۔متنازعہ وزیر اعظم مہیندا راجا پاکسے کے معاملے پر سری لنکا کی پارلیمان میں شدید ہنگامہ ہوا ہے۔ہنگامہ اس وقت ہوا جب پارلیمانی اسپیکر کارو جے سوریانے کہاکہ راجا پاکسے کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کے بعد ملک میں اس وقت کوئی حکومت نہیں  اور نہ ہی کوئی وزیر اعظم۔ اس موقع پر 2درجن سے زائد ارکان پارلیمان کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ پارلیمانی اجلاس کے دوران راجا پاکسے کا دعویٰ تھا کہ اسپیکر زبانی ووٹ کی بنیاد پر انہیں ان کے عہدے سے نہیں ہٹا سکتے۔ پارلیمانی اسپیکر کارو جے سوریا کے مطابق راجا پاکسے کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کے بعد ملک میں اس وقت کوئی حکومت نہیں اور نہ ہی کوئی وزیر اعظم۔ راجا پاکسے کا دعویٰ ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ زبانی نہیں ہونی چاہیے۔

شیئر: