Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

یورپی یونین میں فون کالز کی قیمتوں میں کمی

 برسلز...یورپی پارلیمان نے رومنگ چارجز ختم کرنے کے بعد اب یورپی یونین کے رکن ممالک میں فون کالز کی قیمتوں میںبھی کمی کی منظوری دے دی ۔ نئے قانون کے مطابق یورپی یونین کے ایک ملک سے دوسرے ملک فون کال کی زیادہ سے زیادہ قیمت صرف19 سینٹ فی منٹ ہوگی۔ یہ قانون موبائل اور لینڈ لائن دونوں کے لئے ہوگا جبکہ فی ایس ایم ایس زیادہ سے زیادہ 6 سینٹ وصول کئے جائیں گے۔ یورپی کونسل کی منظوری کے بعد یہ نئے قوانین15 مئی 2019 سے نافذ العمل ہو جائیں گے۔

شیئر: