Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

10 برسوں میں 75 ہزار 344 ملین ڈالر قرضہ

  اسلام آباد... وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بتایا کہ گزشتہ10 برسوں کے دوران 75 ہزار 344 ملین ڈالر کے قرضہ لیا گیا۔ ان میں 14 ہزار 286 ملین ڈالر آئی ایم ایف کا قرض ہے۔ہماری ایکسپورٹ 24 سے 25 ملین ڈالر رہی ہے۔ان میں 200 ملین ڈالر کی کمی آئی ہے۔ ایکسپورٹ میں کمی سے ہمیں نقصان کا سامنا ہے۔ سینیٹ میں سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زیادہ تر بیرونی قرضے اور امداد قومی اہمیت کے سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لئے حاصل کی گئی۔ گزشتہ 10سال کے دوران کل 13140 ارب روپے کے ملکی قرضے لئے گئے۔ وزیر ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی فنڈز میں کافی گھپلے ہوئے۔ اس سلسلہ کو ختم کرنا ہے۔نیب اس سلسلے میں کام کر رہا ہے۔

شیئر: