Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

قطر جانے والے مسافر سے 3 کلو چرس برآمد

اسلام آباد:  ائرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہل کاروں نے اسلام آباد کے ائرپورٹ پر مسافر سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے قطر جانے والے مسافر نواب جان کے سامان سے 3 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ائرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نواب جان کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے، جو کہ قطر جانے والا تھا۔ ملزم نے چرس ہارمونیم کے اندرچھپا رکھی تھی۔  ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لیے متعلقہ تفتیشی مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
 
مزید پڑھیں:- - - -صدر مملکت کوئٹہ پہنچ گئے‘ اہم ملاقاتیں

شیئر: