Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 مارچ ، 2026 | Friday , March   27, 2026
جمعہ ، 27 مارچ ، 2026 | Friday , March   27, 2026

حوثیوں کے رہنما منحرف ہونے لگے

صنعاء ۔۔۔حوثیوں کی حکومت میں پیشہ وارانہ تعلیم اور تکنیکی تربیت کے وزیر محسن النقیب نے باغیوں سے منحرف ہونے کا اعلان کر دیا۔اس صورتحال نے حوثیوں کے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ۔ الحدیدہ میں پے درپے شکست سے ان کے حوصلے پہلے ہی ٹوٹے ہوئے تھے ۔ اس طرح کی خبروں نے انہیں مزید الجھا دیا۔النقیب نے حوثیوں سے منحرف ہونے کا اعلان سعودی عرب پہنچنے کے بعد کیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حوثیوں کے ساتھ کام کے دوران ان کی اسکیموں میں وہ روڑے اٹکاتے رہتے تھے۔ایک اطلاع یہ ہے کہ حوثیوں کی حکومت میں نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر بھی حوثیوں سے منحرف ہو گئے ہیں ۔ 

شیئر: