Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ورلڈ کپ کیلئے پاک ہاکی ٹیم کیلئے ٹرائلز شروع

لاہور: ورلڈکپ ہاکی میں حصہ لینے والی پاکستان قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں شروع ہوگئے۔ٹرائلز 2 روز تک جاری رہیں گے، 28 نومبر کو ہند کے شہر بھونیشور میں شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم 21 نومبر کو روانہ ہو گی۔ چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ ورلڈکپ کیلئے 18 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ ٹیم حالیہ ایشین چیمپیئنزٹرافی مسقط عمان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے آئی ہے۔ ٹیم میں تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: