سی این این نے ٹرمپ کیخلاف مقدمہ کردیا
نیویارک.. امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنے نامہ نگار اگسٹا کے وائٹ ہاوس میں داخلے پر پابندی لگائے جانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا ۔وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران سی این این کے صحافی نے روسی مداخلت کے بارے میں سوال کیا جس پرامریکی صدر طیش میں آگئے بعد ازاںداخلے پر پابندی لگادی۔ رجسٹریشن بھی منسوخ کردی گئی۔ سی این این کے مطابق جم اگسٹا پر پابندی سیکریٹ سروس کے تحت لگائی گئی جو خلاف قا نون ہے ۔ مقدمہ واشنگٹن کی ضلعی عدالت میں داخل کیا گیا۔ڈونلڈٹرمپ، چیف آف اسٹاف جون کیلے، پریس سیکریٹری سارا سینڈرز، ڈپٹی چیف آف اسٹاف کمیونیکیشن بل شائن، ڈائریکٹر آف سیکریٹ سروس اور جم اگسٹا کو کارڈ چھینے والے سیکریٹ سروس افسر کو نامزد کیا گیا۔ وائٹ ہاوس نامہ نگار ایسوسی ایشن نے کہا کہ سی این این کے مقاصد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔