Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ایف بی آرکا اعظم سواتی کاڈیٹافراہم کرنے سے انکار

اسلام آباد...ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ ایف بی آرنے قانونی رائے کیلئے ریفرنس تیارکرکے لاڈویژن کو بھجوادیا۔ایف بی آرکے جواب کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 216 کے تحت ٹیکس دہندگان کی معلومات خفیہ رکھنے کا پابند ہے۔خلاف ورزی کے مرتکب افسر کو جرمانہ و قید کی سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ اعظم سواتی کے معاملہ میں قائم کی جانے والی جے آئی ٹی کی قانونی پوزیشن سابق وزیراعظم نوازشریف کیس میں قائم کی جانے والی جے آئی ٹی سے مختلف ہے۔ نوازشریف کیس میں قائم کی جانے والی جے آئی کو نیب، اینٹی منی لانڈرنگ اورایف آئی اے سمیت دیگرمتعلقہ قوانین کے تمام اختیارات دئیے گئے تھے۔ایف بی آرکے مطابق اعظم سواتی والے معاملہ میں قائم جے آئی ٹی کے بارے میں سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی اختیارات نہیں دئیے گئے۔ ایف بی آرسپریم کورٹ کی ہدایات و احکامات کے بغیر معلومات فراہم نہیں کرسکتا ۔دوسری جانب معلومات کی فراہمی سے انکار پرمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نے ردعمل میں کہا کہ سپریم کورٹ اورچیئرمین ایف بی آر کو خط لکھ دیا جس میں شکایت کی گئی کہ اعظم سواتی کے بارے میں معلومات کی فراہمی سے انکارکرکے جے آئی ٹی کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔

شیئر: