Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

جرمنی کو ایک لاکھ ٹیکنیکل انجینئرز ضرورت ہے

برلن۔۔۔جرمنی کی الیکٹریکل، الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرنگ کی ملکی تنظیم نے کہا ہے کہ جرمنی میں بہت محدود تعداد میں انجینیئرز کو تربیت دی جا رہی ہے۔اس تنظیم نے واضح کیا کہ اگلے برسوں میں جرمنی کو ایک لاکھ تک انجینیئرز کی کمیابی کا سامنا ہو گا۔ وی ڈی ای نامی تنظیم کے صدر گْنٹر کیگل نے کہا کہ ان شعبوں میں انجینیئروں کی کافی دستیابی کے لیے غیرمعمولی کوششوں کی ضرورت ہے اور ہنرمند مہاجرین کے لیے امیگریشن کے عمل کو آسان بنانا بھی ضروری ہے۔ کیگل نے یہ تجویز بھی دی کہ بڑی عمر کے انجینیئروں کو اپنی ملازمتوں کو جلد خیرباد کہہ دینے کے بجائے اپنی نوکریوں پر کام کرتے رہنا چاہیے۔ 

شیئر: