Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ہالینڈ کا سفارتخانہ بند نہیں ہوا

  اسلام آباد...پاکستان میں ہالینڈ کے سفارتخانے سے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردیا گیا۔اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ہالینڈ کے سفارتخانے کو سیکیورٹی خدشات پر بند کئے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کی سفارتخانے نے تردید کی ۔ڈچ سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سفارتخانہ گزشتہ ہفتے تعمیراتی کام کے سبب 2 دن کیلئے بند کیا گیا تھا جو اب کھلا ہوا ہے، صرف ویزا جاری کرنے کا عمل عارضی طور پر روکا گیا تھا۔بیان کے مطابق پاکستان میں ہالینڈ کے سفارتخانے سے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردیا گیا ۔ سفارت خانے سے قونصلر سروسز بھی دوبارہ شروع کردی گئی۔

شیئر: