Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

نیب حکام کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی

اسلام آباد... چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ادارے کے تمام ڈائریکٹر جنرلز ، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران پر میڈیا  انٹرویو دینے پر مکمل پابندی عائد کردی۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر میڈیا کو کسی ریفرنس یا مقدمے سے متعلق معلومات درکار ہوں گی تو نیب ترجمان، بیورو کا موقف دینے کے مجاز ہوں گے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتے ہیں، ڈی جی نیب لاہور کے میڈیا کو دیئے گئے انٹرویوز کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کرلیا جس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔بیان میں میڈیا سے درخواست کی گئی کہ وہ جاری تحقیقات کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔
 

شیئر: