Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

جدہ کی معروف شحصیت مرزا بیگ کےیوم پیدائش پر کمیونٹی کی جانب سے جشن سالگرہ

امین انصاری۔۔۔۔جدہ
جدہ کی معروف شخصیت مرزا بیگ( المعروف انس) کے یوم پیدائش پر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے سالگرہ کے جشن کا اہتمام کیا۔ تقریب سالگرہ میں محمد فاروق ، قدرت نواز بیگ، وسیم مقدم، محمد یوسف و حیدی،عثمان بن یسلم بن محفوظ، اعجاز احمد خان، محمود بلشرف، زاہد نواب، خالد مدنی  اور دیگر دوست و احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے اپنی نیک تمنائیں اور تحائف پیش کئے۔ تصویر میں جدہ کے مشہور سنگر سکندر علی سالگرہ کی مناسبت سے ’’تم جیو ہزاروں سال ‘‘گیت پیش کررہے ہیں جبکہ شرکائے تقریب کورس میں مبارکباد کا مکھڑا گارہے ہیں ۔ عبدالرحمان مرزا بیگ نے عثمان بن یسلم ، اعجاز احمد خان اور مرزا قدرت نواز بیگ کے ہمراہ کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ کی خوشی کو دوبالاکیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -راس الخیمہ : سوشل سینٹر میں ویمن ونگ کے دفتر کا افتتاح

شیئر: