Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

وزارت خارجہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں،شاہ محمود

  ملتان..وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے۔عوام تھانہ کچہری کی سیاست سے تنگ آچکے ۔تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیا ۔ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ وفودسے ملاقات کے دور ان انہوں نے کہا کہ حیران کن امر یہ ہے ہماری حکومت کو آئے ہوئے ابھی 74 دن گزرے ہیں۔گزشتہ 74 برسوںکا حساب مانگا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس شعبہ میں جائیں وہاں کرپشن کی گئی۔ ہر شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے۔ عمران خان کی قیادت میں مضبوط اور سرسبز پاکستان بنائیں گے۔

شیئر: