Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

بند مسام والی جلدکے لیے فیس ماسک

بند مسام والی جلد کی چونکہ مناسب صفائی نہیں ہو پاتی اور مسام بند ہونے کے سبب پسینہ اور گردوغبار باہر نہیں نکل پاتا لہذا اس قسم کی جلد کی صفائی ، حفاظت اور اسے دلکش اور نرم و ملائم رکھنے کے لیے جلد  کے مطابق فیس ماسک کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ایک عدد آلو لے کر کدوکش کر لیں ۔ اس میں کدوکش کیا ہوا ایک عدد کھیرا شامل کریں ۔ پھر چند قطرے عرق گلاب اور خالص ہلدی کا سفوف ایک چوتھائی چمچ شامل کر کے تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد گرم پانی میں بھگوئے ہوئے کپڑے سے پونچھ کر صاف کر لیں ۔ آلو اور ہلدی میں سوزش سے بچانے والے اجزاء موجود ہوتے ہیں ۔ کھیرا وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور جلد کو نمی پہنچا کر جلد کی ٹوننگ کرتاہے ۔ یہ فیس ماسک مساموں کی مناسب صفائی کے ذریعے جلد کو تروتاز رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔
 

شیئر: