Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

فواد چوہدری جھوٹ بولنے والا روبوٹ

اسلام آباد.. پیپلزپارٹی پارلیمنٹر ینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے ہوتے ہوئے حکومت کو کسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں ۔فواد چوہدری پشاور میٹرو ،بلین ٹری اور کے پی کے وزراء پر کرپشن کیسز پر کب لب کشائی کریں گے؟۔یو ٹرن اور تصادم کی پالیسی پر گامزن حکومت اپنے وزن سے جلدی اپنے انجام سے دوچار ہوگی ۔ انہوںنے کہا ک کہ حکومت کو اپنے اتحادی بھی چھوڑ رہے ہیں۔ حکومت کے یو ٹرنز نے اس کی اصلیت اور اہلیت عوام پر واضح کر دی ۔فواد چوہدری جیسے سیاسی خانہ بدوش پیپلزپارٹی قیادت پر الزام تراشی سے اپنا سیاسی قد کا ٹھ بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنماسعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جھوٹ بولنے والے روبوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گالم گلوچ اور خالی بیان بازی سے نہیں چلائی جاتی وزیراعظم کا حال یہ کہ نہ خود کو سنبھال پاتے نہ ان سے اتحادی سنبھالے جاتے ہیں جعلی مینڈیٹ سے مصنوعی حکومت بنائی تو گئی کے مگر یہ ملک چلانے کی اہلیت سے محروم ہے۔

شیئر: