Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

آرامکو پیٹروکیمیکل میں 750ارب ریال لگائے گی

ابہا۔۔۔سعودی آرامکو آئندہ 10برسوں کے دوران پیٹروکیمیکل کے شعبے میں 750ارب ریال کا سرمایہ لگائے گی ۔ ڈالر میں یہ رقم 200ارب کے لگ بھگ بنتی ہے ۔ یہ بات آرامکو کے ایگزیکٹو چیئرمین امین ناصر نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ آرامکو توانائی اور نقل و حمل کے شعبے ہی نہیں بلکہ پیٹروکیمیکل سمیت دیگر شعبوں میں بھی اپنی آمدنی کے وسائل پیدا کرنے کے امکانات پر غور کر رہی ہے ۔ 

شیئر: