Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

بڑا چور کون؟

لاہور...وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف برادران این آراو لینے کی کوشش کررہے ہیں۔چین کے دورے کے بعد یہ بات سامنے آگئی کہ شہباز شریف نوازشریف سے بڑا چور ہے۔شہباز شریف کاداماد چینی کمپنیوں کاممبر ہے۔سلمان شہباز ملک سے فرار ہو چکے ۔ یہ لوگ اتنے کرپٹ ہیں کہ ان کی کرپشن کی بدبو پورے برصغیرمیں پھیل جائے گی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں پاکستانی سیاست سے کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں ۔سیاسی افق پر نئے چہرے سامنے آئیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا تاہم کتنی مالیت کے معاہدے ہوئے یہ نہیں بتا سکتا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق میرا لیول نہیں ، انکے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ۔جو میرا لیول تھا وہ سب نے دیکھا کہ پانامہ سب کے سامنے آگیا ہے۔

شیئر: