Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

کیا ن لیگ ہی کرپٹ ہے ؟، شاہد خاقان

اسلام آباد... سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کو احتساب کے نام پر لوگوں کی پگڑ یاں اچھالنے کا کوئی حق نہیں۔احتساب سے نہیںگھبراتے ،مشرف دور میں بھی انتقام کا نشانہ بنے۔ آشیانہ اسکینڈل پر ڈی جی نیب لاہور کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں۔ شہباز شریف نے پنجاب میں ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی۔ آشیانہ اسکینڈل سے سعد رفیق کا بھی کوئی تعلق نہیں۔اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میڈیا پر آ کر الزام لگانے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہئیے ۔ مخا لفین الزامات لگا رہے ہیں تو ثبوت دینا پڑیں گے ۔ نیب مسلم لیگی قائدین پر جھوٹے مقدمات بنا رہا ہے۔ا نہیں صرف مسلم لیگ ن ہی کرپٹ نظر آتی ہے۔احتساب کرنا ہے توسب کا کیا جائے، کسی ایک جماعت کو نشانہ نہ بنایا جائے ۔ نیب آمر کا بنایا ہوا کالا قانون ہے، اسے ختم ہو جانا چاہئے۔ آمر کی باقیات ملکی تباہی کا سبب بن رہی ہیں۔ کوئی سرکاری افسر نیب کے خوف سے کام کرنے کو تیار نہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب حکومت چھوڑی تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔موجودہ حکومت اپنے جھوٹ اور فضول بولنے کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔ حکومت کے 100 روز پلان مےں بھی ابھی تک کوئی سمت نظر نہیں آئی۔

شیئر: