Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ایان علی نے ناقابل ضمانت وارنٹ چیلنج کردئیے

  راولپنڈی... ماڈل ایان علی نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم عدالت کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا۔راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت ڈیوٹی جج بینکنگ عدالت نے کی۔ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ ایان علی کی بیماری کی درخواست اور میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنے کے باوجود وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے، ایان علی کے نئے وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملزمہ 8 دسمبر تک عدالت میں پیش ہوجائیں گی۔ عدالت نے ملزمہ ایان علی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کسٹم ٹیم کو نوٹس جاری کردیا ۔ ایان علی کے وکیلوں نے بتایا کہ ایان علی کی صحت بہت بہتر ہوگئی ہے، وہ جلد پاکستان واپس آرہی ہیں۔

شیئر: