دھرنے کے دوران املاک کو26 کروڑ کا نقصان
اسلام آباد...آسیہ بی بی کیس فیصلے کے بعداحتجاجی مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ کے حوالے سے پنجاب حکومت نے نقصانات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔پرتشدد مظاہروں کے دوران نجی وی سرکاری املاک کو 26کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں رپورٹ جمع کرائی گئی۔چیف جسٹس نے امن و امان کے معاملے پرازخو نوٹس لیتے ہوئے دھرنوں کے دوران ہونے والے نقصانات پر وفاقی و صوبائی حکومتوں سے3 دن میں رپورٹ طلب کی تھی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا تھا کہ متاثرہ افراد کے نقصان کے ازالے سے متعلق اقدامات کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی جائے۔سپریم کورٹ کے سربراہ نے ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے بارے میں تحقیقات کا حکم بھی دیا تھا۔