Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

لاہور میں نیب کی بڑی کارروائی

لاہور... نیب کی ٹیم نے سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر 33 کروڑ روپے برآمد کر لئے۔خواجہ وسیم حسن کوگرفتارکر لیا نیب حکام کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں 10 کروڑ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی ہے 17 کروڑ روپے پرائز بانڈز کی شکل میں ہیں۔حکام کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں3 کروڑ روپے مالیت کی 11 مختلف ممالک کی کرنسیاں شامل ہیں۔نیب حکام کے مطابق ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل نیب نے ملزم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے ۔خواجہ وسیم حسن کے بھائی خواجہ شہزاد حسن کو شامل تفتیش کیا جائے گا ۔

شیئر: