Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

احتساب کے نظام کو شفاف بنایا جائے ،احسن اقبال

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ احتساب کے نظام کو شفاف بنانے کی ضرورت ہے۔دنیا سے براہ راست سرمایہ کاری لانے کےلئے گزشتہ ادوار میں اٹھائے گئے اقدامات کا اعتراف کرنے کی ضرورت ہے۔5برسوں میں بجلی بحران پر قابو پایا۔معیشت کی ترقی 5.8 فیصد تک پہنچائی۔ ٹیکس محصولات میں دگنا اضافہ کیا۔ سی پیک منصوبوں پر کرپشن کے الزامات لگانے کا مقصد پاکستان کےساتھ چین کو بھی یہ الزامات دینا ہے۔ حکومت کو اپنی پالیسی میں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کرے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ایوان کا ماحول بہتر بنانے کے لئے تجویز احسن ہے تاہم یہاں کچھ نئے لوگ سوشل میڈیا کے لئے کلپ بنانے کے لئے اس ایوان کا ماحول خراب کرتے ہیں۔حکومت کو اس معاملہ کے حوالے سے زیادہ کردار ادا کرنا پڑے گا۔کشیدگی کا ماحول پھر چوکوں چوراہوں پر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کسی مرض کی تشخیص نہیں کریں گے بہتری نہیں آئے گی۔ معیشت کے مسائل میں وقتی نوعیت کے مسائل ہیں جو ایک دو سال میں حل ہو سکتے ہیں۔ایک وہ مسائل ہیں جو گزشتہ کئی دہائیوں سے آرہے ہیں یہ ماضی کی طویل غفلت کا نتیجہ ہے۔ 

شیئر: