Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025

ڈیبٹ کارڈ ہیکنگ کی شکایات بڑھ گئیں

کراچی ... ایف آئی اے کے ڈائریکٹرسائبر کرائم ونگ کیپٹن(ر)محمد شعیب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے پاس ڈیبٹ کارڈ ہیکنگ کی شکایات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ایجنسی کو ڈیڑھ ہزار سے زائد شکایت موصول ہوچکی ہیں۔ یہ شکایات پورے پاکستان سے موصول ہوئی ہیں۔شکایت کنندگان کہتے ہیں کہ بینکس ان کی داد رسی نہیں کررہے۔ شکایت کرنے والے داد رسی نہ ہونے پر ایف آئی اے سے رابطہ کررہے ہیں۔محمد شعیب نے کہا کہ جمعرات کو اسٹیٹ بینک سے اس بارے میں میٹنگ ہورہی ہے۔ بینکس کے خلاف کارروائی کا معاملہ بھی میٹنگ میں زیر غور آئے گا۔ایف آئی اے مبینہ طور پر بینکوں سے ڈیٹا چوری کے معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک تقریبا 26 لاکھ ڈالرز چرائے جا چکے ہیں ۔ صرف 10دنوں میں 9بینکوں کا ڈیٹا چوری کیا گیا۔ اب تک 8864 ڈیبٹ کارڈز چوری ہوچکے ہیں۔

شیئر: