Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

اسد عمر نے قرضوں سے جان چھڑانے کا نسخہ بتادیا

اسلام آباد... وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی اپنا سرمایہ زیادہ تر ہنڈی کے ذریعے بھیجتے ہیں۔ اگر وہ بینک کے ذریعے بھیجیں تو قرضوں سے جان چھڑوا سکتے ہیں ۔ٹی وی انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ ہماری برآمدات کم اور درآمدات زیادہ ہیں اس لئے ہمیں قرضہ لینا پڑ رہا ہے۔ کوشش ہے کہ چین کے ساتھ برآمدات کو دگنا کردیں ۔ چاول اور چمڑے کی مصنوعات سمیت دیگر اشیاءچین برآمد کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں مدد کرینگے۔ چین سے بہت جلد اچھی خبر آئے گی۔ اگر آئی ایم ایف نے کوئی شرط رکھی جو ملکی مفاد میں نہیں ہوگی تو قبول نہیں کریں گے ۔ ہماری کوشش ہے کہ طاقتور پر بوجھ ڈالا جائے ۔ غریب پر بوجھ نہ ڈالا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق ابھی صرف ایک بینک کا ڈیٹا ہیک کیا گیا ہے ۔ عمران خان نے چین سے سائبر سیکیورٹی کے حصول کیلئے بھی درخواست کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے لئے جانے والا پروگرام آخری پروگرام ہوگا ۔پی آئی اے اور اسٹیل مل کو اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے ۔ 45 دنوں میں اسٹیل مل کو چلائیں گے۔ 
 

شیئر: