Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

غیرملکی بیٹسمینوں کو پسند کرنےوالے ہند سے چلے جائیں، ویرات کوہلی

ممبئی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو غیرملکی بیٹسمینوں کی تعریف بری لگ گئی اور سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو میں ایک مداح پر برس پڑے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی نے اپنی نئے ایپ کی پروموشن کے دوران ایک پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”جو لوگ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کو پسندکرتے ہیں انہیں ہندمیں نہیں رہنا چاہئے۔ مداح کے ایک تنقیدی پیغام جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہندوستانی بیٹسمینوں کو بے جا سراہا گیا ہے اور میں انگلش اور آسٹریلوی بیٹسمینوں کی بیٹنگ زیادہ پسند کرتا ہوں۔ویرات کوہلی نے مداح پر برہم ہوتے ہوئے جواب میں کہا کہ آپ کو ہند کے بجائے کہیں اور جاکر ر ہنا چاہئے، آپ ہمارے ملک میں رہ رہے ہیں اور پسند دوسرے ملکوں کے کھلاڑیوں کو کررہے ہیں۔آپ مجھے پسند نہیں کرتے لیکن ہمارے ملک میں رہ کر غیر ملکیوں کو پسند کرنے کا کوئی جواز نہیں۔  
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: