Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

امریکہ،روس کے خلاف اضافی پابندیاں عائد کریگا

واشنگٹن...امریکہ نے روس کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے ایشو پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ ماسکو کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہ کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کرانے سے قاصر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خارجہ نے کانگریس کو اس بارے میں آگاہ کر دیا کہ روس کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کرنے کی شرائط پر پورا اترنے کی یقین دہانی سے قاصر رہا۔ اضافی پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

شیئر: