Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پومپیو کی شمالی کورین ہم منصب سے ملاقات موخر

واشنگٹن... امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور انکے شمالی کوریا کے ہم منصب کے درمیان جمعرات کو نیویارک میں ہونیوالی ملاقات ملتوی کر دی گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مائیک پومپیو اور انکے شمالی کوریا کے ہم منصب کے درمیان طے شدہ ملاقات ملتوی کر دی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ ملاقات ہوگی تاہم ابھی آئندہ وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کے حوالے سے اپنی ذمہ دارایاں ہرحال میں پوری کریگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر دستبردار ہو کر خطے کے امن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریگا۔

شیئر: