Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

شوریٰ نے ماہرین ،گواہوں اور مخبروں کے تحفظ کا قانون منظور کر لیا

ریاض ۔ سعودی مجلس شوریٰ نے بد عنوانی کی رپورٹ کرنے والوں ، گواہوں ، ماہرین اور متاثرین کے تحفظ کے قانون کی منظوری دیدی ۔ رکن شوریٰ ڈاکٹر معدی آل مذھب اور ڈاکٹر احمد الغدیان نے قانون کا مسودہ تجویز کیا تھا۔یہ قانون 39دفعات پر مشتمل ہے ۔اس کا بنیادی ہدف بد عنوانی کی رپورٹ پیش کرنیوالوں ، گواہوں ، ماہرین اور متاثرین کو کسی بھی دھمکی یا جارحانہ حملے سے تحفظ فراہم کرنا یا مالی و معنوی نقصان پہنچانے سے روکنا ہے ۔ 

شیئر: