Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

ہندوستانی جیل سے رہا ہونے والا حکام کے حوالے

لاہور... ہندوستانی جیل میں 17 سال سے قید پاکستانی شہری جلال الدین وطن واپس پہنچ گیا۔ ہندوستانی حکام نے جلال الدین کو واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کیا۔جلال الدین کا تعلق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے غریب آباد میرپور سے ہے۔ 17 سال سے بنارس جیل میں قید تھا۔جلال الدین نے قید کے دوران انٹرمیڈیٹ، بی اے اور ایم اے کے امتحانات پاس کئے۔الیکٹریشن کا کورس کیا۔ کرکٹ میچز کے دوران امپائر کے فرائض بھی انجام دیتا رہا۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق جلال الدین نے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی سے ایم اے کیا تھا۔

شیئر: