ڈیموکریٹس یا ٹرمپ؟ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایک دن
واشنگٹن: امریکہ میں وسط مدتی انتخابات بس ایک دن کی دوری پر رہ گئے۔ یہ انتخابات امریکی ایوان نمائندگان کی تمام نشستوں جبکہ سینیٹ کی 35 نشستوں پر ہوں گے۔ انتخابات میں ٹرمپ مخالف جیتیں گے یا پھر حامی، یہ ایک ایسا سوال ہے جو سب کے دماغوں میں گردش کر رہا ہے۔ انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کی فتح امریکی ترقی کو ریورس گیئر لگا دی گی جب کہ دوسری جانب سابق صدر بارک اوباما کا کہنا ہے ڈیموکریٹس کی فتح ہی امریکی تشخص بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔